10:17 pm
خاتون رکشہ ڈرائیو ر نے بھوک سے بلکتے بچوں کو روزے رکھوادیے

خاتون رکشہ ڈرائیو ر نے بھوک سے بلکتے بچوں کو روزے رکھوادیے

10:17 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک خاتون چار سال سے رکشہ چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہے اس کے خاوند کا سات سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ ایک معروف ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے خاتون نے کہا کہ پہلے لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے بچوں کا پیٹ پالتی رہی لیکن پھر مجبوراً رکشہ چلانا پڑا۔ خاتون نے بتایا کہ جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے گھر میں بیٹھے ہیں کوئی کام نہیں ہے اور بہت ہی مشکل ہے کیونکہ ہمیں گھر سے باہر تو جانے نہیں دیتے۔ کہتے ہیں کہ رکشہ باہر آئے گا 
تو چالان کر دیں گے اور کہتے ہیں کہ سواری بٹھائیں گے تو بھی چالان کر دیں گے، بچے تو کہتے ہیں کہ امی یہ کھانا ہے اور وہ کھانا ہے وسائل نہ ہوں تو بچوں کو کہاں سے کھلائیں۔ خاتون نے کہا کہ جب سے یہ مسئلہ بنا ہے گھر میں دال، چاول، چینی کچھ بھی نہیں ہے کہ بچوں کو کچھ بنا کر دوں۔ کھانے کے لئے کچھ نہ ہونے پر میں نے بچوں کو روزے رکھوائے ہیں، میرے بچے روزے رکھ رہے ہیں، خاتون نے بتایا کہ اس کے چھ بچے ہیں اور وہ رکشہ صبح دس سے رات دس بجے تک چلاتی تھی، پانچ چھ سو روپے بچ جاتے تھے لیکن جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے کچھ بھی نہیں آ رہا۔ خاتون نے بتایا کہ وہ دو بچیوں کی شادی کر چکی ہے اور چار بچے اس کے پاس ہیں۔ خاتون نے کہا کہ بتایا یہ جا رہا ہے کہ جس کے پاس رکشہ یا موٹر سائیکل ہو گا اس کی مدد نہیں کی جائے گی، تو پھر یہ غریب رکشہ والے کہاں جائیں گے۔ خاتون نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن سے دکان والوں کو بھی مسئلہ ہے سب کے لئے مسئلہ ہے وہ کہاں سے کھائیں گے۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے پاس رکشہ بھی قسطوں پر ہے اور اس کی آٹھ ہزار ماہانہ قسط دینا پڑتی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ ایک جگہ راشن دے رہے تھے لیکن وہاں تصویریں بنا رہے تھے وہاں سے میں آ گئی کہ راشن بھی نہیں ملنا اور خوامخواہ رسوا ہونے والی بات ہے جب تصویریں آ گئیں تو۔ خاتون نے بتایا کہ چار سال سے خود ہی کما رہی ہوں اور کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا، بچے فاقے سے ہیں اس لئے مجبوراً اب سامنے آنا پڑا۔

تازہ ترین خبریں

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

 کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

اعلیٰ  کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

 پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

 موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان