10:24 pm
کورونا وائرس کا خوف، پاکستان کے بڑے اسپتال کا عملہ کام چھوڑ کر چلاگیا

کورونا وائرس کا خوف، پاکستان کے بڑے اسپتال کا عملہ کام چھوڑ کر چلاگیا

10:24 pm

ملتان (نیوز ڈیسک) ملتان نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے خوف سے صفائی کرنے والا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا، ڈاکٹر،نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ صفائی کرنے پر بھی مجبور ہیں، نشترہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت 18ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد خوف پھیلا ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد صفائی کرنے والا عملہ کام چھوڑ گیا ہے۔جس سے ڈاکٹرز 
اور نرسز کو اپنے کام میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ صفائی کا کام بھی کررہا ہے۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز اور ملاز مین سمیت 18 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد خوف پھیلا ہوا ہے۔جس سے صفائی والے عملے نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور نرسز میں اس لیے وائرس پھیلا کہ ان کے پاس حفاظتی کٹس نہیں تھیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس پہنچا دی گئی ہیں۔ اس لیے ڈاکٹرز اور نرسز سمیت دیگر ملازمین جو کہ انتہائی نگہداشت یونٹس میں کام کرتے ہیں ان کو حفاظتی کٹس پہننا لازمی ہے۔ واضح رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4892 تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں سب سے زیادہ 2336 کیسز اور سندھ میں 1318 کیسز رپورٹ ہوئے،کے پی 656 بلوچستان سے 220 جبکہ اسلام آباد سے 113 کیسز رپورٹ ہوئے، گلگت بلتستان میں 216 اور آزاد کشمیر 34 کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی طور پر 52 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 48 فیصد مقامی طور پر پھیلے،اب تک 762 مریض صحتیاب ہوچکے اور 77 جاں بحق ہوئے،سندھ 28 پنجاب 19، کے پی 25جی بی 3، بلوچستان میں 1 اور اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا،ملک بھر میں اب تک 57 ہزار 836 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار چار سو ستاون کیسز رپورٹ ہوئے،ملک کے 587 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،ان ہسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا