07:07 pm
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات

لاہور (آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ اپوزیشن جماعتوں
نے کورونا وائرس وباء جیسے اہم قومی مسئلے پر صرف زبانی جمع خرچ کیا ہے۔ اپوزیشن جان لے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی۔عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کورونا وباء میں عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے۔کورونا وباء پر اپوزیشن کی سیاست چمکانے کی کوشش پہلے بھی ناکام رہی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔کورونا جیسے اہم قومی مسئلے پر اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور اپوزیشن کی عوام میں رہی سہی ساکھ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے اہم قومی مسئلے پر منفی سیاست کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے۔کورونا وباء کے باعث دنیا بھر میں سیاست سمیت ہر چیز بدل گئی لیکن افسوس پاکستان کی اپوزیشن کا منفی رویہ نہ بدلا۔ مشکل وقت میں دکھی انسانیت کو اکیلا چھوڑ کر ملک سے باہر جانے والے عوام کے خیرخواہ کیسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمزور طبقات کی مالی امداد کے لئے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام دیاہے اورمالی امداد کے اس پروگرام پر انتہائی تیز رفتاری اور شفافیت سے عملدرآمد شروع ہوچکا ہے-میں پنجاب میں امداد ی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔سابق سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے کہاکہ یہ وقت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے اور سب کو یکجا ہو کر کورونا وبا کے لئے کام کرنا ہے- آزمائش کی گھڑی میںاپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے-انہوںنے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کیلئے جذبہ خیر سے حوصلے بڑھتے ہیں اوردین اسلام بھی آزمائش کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

کیازمانہ آخرقریب آگیا۔۔افریقی ملک نے مہنگائی سے تنگ آکرکاغذی کرنسی کاخاتمہ کردیا،تجارت کےلیے سونے کے سکے استعمال ہوں گے

دوست کی بیوہ سے شادی کی خواہش، خاتون کے انکار پر شہری نے خوفناک اقدام اٹھالیا