10:59 pm
علیم خان دوبارہ کابینہ میں شامل، جانتے ہیں کس وزارت سے نواز دیا گیا

علیم خان دوبارہ کابینہ میں شامل، جانتے ہیں کس وزارت سے نواز دیا گیا

10:59 pm


لاہور(نیوز ڈیسک) علیم خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہائوس پنجاب میں علیم خان سے وزارت کا حلف لیا ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے رہنما علیم خان نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس پنجاب میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے علیم خان سے وزارت کا حلف لیا۔علیم خان کو آٹے اور چینی بحران کے حوالے سے تنازع کا شکار بننے والی وزارتِ خوراک کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے۔
تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے، عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ میں شامل ہونے پر علیم خان کو مبارک باد بھی دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز علیم خان خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور عبدالعلیم خان نے عثمان بزدار کے تحفظات کو دور کیا تھا جبکہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا وائرس وباء جیسے اہم قومی مسئلے پر صرف زبانی جمع خرچ کیا ہے، اپوزیشن جان لے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی،عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کورونا وباء میں عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے،ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے۔واضح رہے کہ علیم خان خان نے نیب کیس میں گرفتاری کی وجہ سے وزارت سے استعفا دیا تھا۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات سے پہلے علیم خان وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ اب انہوں نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہائوس پنجاب میں علیم خان سے وزارت کا حلف لیا۔

تازہ ترین خبریں

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول  ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع  ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات  حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین  بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی