05:23 pm
سرکاری محکمے کل سے کھولنے کافیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری محکموں کو 15 اپریل سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کے سرکاری محکمے 15 اپریل سے کھلیں گے، اس حوالے سے پنجاب سول سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔پنجاب سول سیکریٹریٹ کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری محکمے پنجاب سیکریٹریٹ میں محدود اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔ پنجاب سول سیکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن میں یہ 
بھی کہا گیا ہے کہ محکموں کا باقی اسٹاف گھروں میں رہ کر آن لائن فرائض انجام دے گا۔چالیس سے پینتالیس سیکریٹریز اور ایڈیشنل چیف سیکریٹریز کے دفاتر اور ان سے منسلک دیگر دفاتر بھی 15 اپریل سے کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے یہ کنڈیشن بھی لگائی گئی ہے کہ جو انتہائی ضروری اسٹاف ہوگا وہ بلایا جائے گا، جب کہ غیر متعلقہ اسٹاف گھروں سے کام کرے گا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں پھیلی عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب بھر کے دفاتر 23 مارچ سے بند کردیئے گئے تھے۔واضح رہے کہ اس قبل سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا تھا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب یا کوئی دوسرا صوبہ آئینی طور پر شہریوں پر ایسی کوئی پابندیاں عائد نہیں کر سکتا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک سے دوسرے ضلع جانے کے لیے کرونا مریضوں کا ٹیسٹ منفی آنا ضروری قرار دیدیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دوسرے اضلاع میں جانے کے لئے باقی افراد دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدر آمد کریں،جب کہ فارم اے اور فارم بی صرف قرنطینہ مکمل کرنے اور صحت یاب ہوئے کرونا مریضوں کے لیے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 