05:26 pm
متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی فریاد آخر کار سن لی گئی

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی فریاد آخر کار سن لی گئی

05:26 pm

دُبئی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کی آخرکار سُن لی گئی۔ پی آئی اے کی جانب سے 17 اپریل کو ایک خصوصی پرواز واپسی کے منتظر سینکڑوں پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچائے گی۔جبکہ مزید پروازوں کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔یہ پرواز دُنیا بھر میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے شروع کیے جانے والے فلائٹس آپریشن کے تحت شیڈول ہے۔پی آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے گلف نیوز کو بتایا کہ اگلے چند روز میں فلائی دُبئی اور ایمریٹس ایئر لائنز کو بھی امارات میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو پاکستانی ایئرپورٹس پر پروازیں اُتارنے کی
اجازت مل جائے گی۔ فی الحال پاکستانی ایئرپورٹس پرقرنطینہ کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جو آخری مراحل میں ہیں، جن کی تکمیل کے بعد پاکستانی ایئر پورٹس پر مختلف ایئر لائنز کو فلائٹس اُتارنے کی اجازت مل جائے گی۔جو پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس آنا چاہتزے ہیں، انہیں اپنی ٹکٹس کی بکنگ کے لیے پی آئی کے دفاتر سے رابطہ کرنا ہوگا، یا پھر ویب سائٹ اور کال سنٹر کے ذریعے بھی ٹکٹ بک کرائی جا سکتی ہے۔ پی آئی اے کے مطابق دُبئی سے وطن واپس آنے والی خصوصی پرواز کی بکنگ پاکستان سے بھی کروائی جا سکتی ہے۔ عہدے دار نے مزید بتایا کہ پاکستانی حکومت بھی دُنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔اس وقت متحدہ عرب امارات میں 25 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے فوری وطن واپسی کے لیے پاکستانی قونصل خانے میں رجسٹریشن کروا لی ہے، جو کئی ہفتوں سے امارات میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ پی آئی اے کی 15 اپریل اور 16 اپریل کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے اومان کی جیلوں میں قید 360 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں بتایا کہ اس وقت 39,748پاکستانی مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، جن کی وطن واپسی کے لیے جلد انتظامات کیے جا رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں 1,640 پاکستانیوں کو 12 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ اس کے بعد کے مرحلے میں18 سو سے زائد پاکستانیوں کو دُنیا بھر کے مختلف ممالک سے واپس لایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

شوکت خانم اسپتال کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بہت اہم کردار ہے،وزیراعظم عمران خان 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

خیبر پختونخوا حکومت کا انوکھا کارنامہ ۔۔۔۔ سیاحت پر عائد پابندی میں نرمی کردی ۔۔۔ سیاحتی مقامات کو کن لوگوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

این سی او سی کا ایک اور اہم اجلاس ۔۔۔۔ تمام تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کو کب تک بند رکھنے کی ہدایات کی گئی ؟ 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔۔۔ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار