06:58 pm
علیم  خان نے پنجاب کابینہ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی

 لاہور ( آن لائن )تحریک انصاف پنجاب کے رہنما علیم  خان نے پنجاب کابینہ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔لاہور میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریبب حلف برداری کے دوران گورنر پنجاب چوہدری غلام سرور نے ان سے صوبائی وزارت کا حلف لیا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو نیب نے پی ٹی آئی رہنما اور اس وقت کے وفاقی وزیر علیم خان کو نیب آفس میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔علیم خان نے نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے پر فوری اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کو مبینہ طور پر آمدن سے
زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا۔اس اعلامیے میں ملزم عبدالعلیم خان کی گرفتاری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر پارک ویو کو آپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے بطور سیکریٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی کے طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اسی کی بدولت پاکستان اور بیرون ملک مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔اعلامیے میں مزید تفصیلات بتائی گئی تھیں کہ ملزم عبدالعلیم خان نے ریئل اسٹیٹ کاروبار کا آغاز کرتے ہوئے اس کاروبار میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ ملزم نے لاہور اور مضافات میں اپنی کمپنی میسرز اے اینڈ اے پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام مبینہ طور پر 900 کینال زمین خریدی جبکہ 600 کینال کی مزید زمین کی خریداری کے لیے بیانیہ بھی ادا کی گیا، تاہم علیم خان اس زمین کی خریداری کے لیے موجود وسائل کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثے، پاناما پیپز میں آف شور کمپنی کے ظاہر ہونے اور ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق عبدالعلیم خان کے خلاف نیب تحقیقات کررہا تھا اور وہ 3 مرتبہ پہلے بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے تھے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر متعدد مرتبہ علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع بھی دی تھی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، دوران میچ ایسا کیا ہوا کہ کھیل اچانک روک دیا گیا گیا ، ؟ بڑی خبر

سونے کے خریداروں کیلئے بڑی خبر ، قیمت کو اچانک گیئر لگ گیا ، نئی قیمت جانیں اس خبر میں 

افسوسناک سانحہ سیالکوٹ، سری لنکا نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

فہد مصطفیٰ کی خاتون کیساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا،’’ منافقت‘‘کا الزام لگا دیا

تین ماہ تک مسلسل بارشیں۔۔ محکمہ موسمیات نےٹھنڈی ٹھنڈی  پیشنگوئی کردی

کورونا وائرس کا ’اومیکرون‘ویئیرنٹ خوفناک صورت اختیار کرگیا،ویکسین بھی بے اثر نکلی، پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

15سالہ افغان لڑکی دنیا کی 25بااثر خواتین میں شامل، یہ لڑکی کون ہے اور کونسا بڑاکارنامہ سرانجام دے چکی ہے؟

قوم کا طویل انتظار ختم ہوا، آئندہ15دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟وفاقی وزیر اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنا دی

اب 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، حکومت نے گھی ، تیل اورآٹے پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ