11:15 am
وزیراعظم عمران خان کی قریبی شخصیت کوروناوائرس کا شکار ہوگئی

وزیراعظم عمران خان کی قریبی شخصیت کوروناوائرس کا شکار ہوگئی

11:15 am

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے دوست اور ابراج گروپ کے بانی عار ف نقوی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، مختلف اسکینڈلز کی زد میں رہنے والے عارف نقوی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں انکا صحت یابی کی طرف سفرتسلی بخش ہے۔یڈیا رپورٹس میں عارف نقوی کے حوالہ سے یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ روز سے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، پاکستان ٹوڈے کی خبر کے مطابق عارف نقوی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لوگ کورونا وائرس کو ہلکا مت لیں۔عارف نقوی ’کے الیکٹرک‘ کے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔ اور ماضی میں فراڈ الزامات پر گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔ امریکی پراسیکیوٹرز کی جانب سے ان پر وزیراعظم عمران خان سے تعلق استعمال کرکے لندن سے فرار ہوجانے کے الزامات بھی عائد کئے گئے۔عارف نقوی کے ابراج گروپ کو اس وقت معاشی تباہی کا سامنا کرنا پڑا جب اس میں سرمایہ کاری کرنیوالے افراد کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے کہ گروپ کی جانب سے ان کے فنڈز کا درست استعمال نہیں کیا جا رہا، اس وقت ابراج گروپ کے زیرانتظام دنیا کے کئی ممالک میں 13ارب ڈالرز کے زائد کے اثاثے تھے۔امریکی حکام کی جانب سے عارف نقوی پر سرمایہ کاروں سے فراڈ کرکے بھاری پیسے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، ان پر سرمایہ کاروں کو انکے فنڈز کے استعمال سے متعلق گمراہ کن معلومات دینے کے الزامات بھی لگے تھے، اس کیس میں انہیں گزشتہ برس اپریل میں لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کیس میں پراسیکیوٹرز کی جانب سے عارف نقوی پر کروڑوں
ڈالرز کی سرمایہ کاری غلط استعمال کرنے کا الزام لگا تھا۔امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے عارف نقوی پر ہیلتھ کیئر فنڈ کی رقم میں غبن کے الزامات لگائے تھے، کمیشن کا کہنا تھا کہ عارف نقوی کی جانب سے تین برس میں امریکی سرمایہ کاروں سے ہیلتھ کیئر فنڈز کے نام پر 10 کروڑ ڈالرز سے زائد جمع کئے گئے مگر اس بھاری رقم کو ہیلتھ کیئر کی بجائے دیگر مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔عارف نقوی کے مبینہ فراڈ کا نشانہ بننے والوں میں دنیا کی معروف ’بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن بھی شامل ہے۔ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کا وزیراعظم عمران خان سے پرانا تعلق ہے، گزشتہ برس عارف نقوی کو لندن میں سرمایہ داروں سے دھوکہ دہی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تو انکی جانب سے پولیس کو رابطہ کیلئے وزیراعظم عمران خان کا نمبر دیا گیا تھا۔لندن کی عدالت میں اس کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹرز نے عارف نقوی کو ضمانت نہ دیے جانے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عارف نقوی کو ضمانت ملی تو وہ وزیراعظم عمران خان کا تعلق استعمال کرکے نجی طیارہ منگوا لیں گے اور لند ن سے فرار ہوجائیں گے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق عارف نقوی کو اس کیس میں 2 کروڑ ڈالرز ضمانت کے عوض مشروط رہائی ملی تھی۔عارف نقوی کے وکیل ہوگو کیتھ نے لندن کی عدالت میں کہا تھا کہ عارف نقوی گزشتہ بیس برس سے وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں اور محض اس وجہ سے انہیں ضمانت دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔اس کیس میں پراسیکیوٹرز کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ عارف نقوی کی جانب سے پولیس کو دیا گیا فون نمبر وزیراعظم کی بجائے صدر کا ہے۔اسی طرح ریحام خان کی جانب سے اپنی کتاب میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عارف نقوی وہ شخص ہے جس نے 2013ء کے عام انتخابات میں عمران خان کی الیکشن مہم کے 66 فیصد اخراجات اٹھائے تھے، انہوں نے لکھا ہے کہ یہ بات انہیں عمران خان نے خود بتائی تھی۔

تازہ ترین خبریں

"این اے 133 کا الیکشن ملتوی ۔۔ ؟  الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

"این اے 133 کا الیکشن ملتوی ۔۔ ؟ الیکشن کمیشن نے ووٹو ں کی خریداری کی ویڈیوز آنے کے بعدبڑاعلان کردیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا