06:20 pm
حکومت کا نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

حکومت کا نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

06:20 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اساتذہ کو تنخواہ نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یم صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے۔ وفاقی وزیرِتعلیم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جواسکول اساتذہ کوتنخواہ نہیں دیں گے ، ان کےخلاف کارروائی ہوگی، تمام نجی اسکولز اساتذہ
کو مستقل تنخواہیں دیں، ، تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے والے سکولز کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے، یہ تجویز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی دی جائے گی۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث لوگوں کے کاروبار زندگی ٹھپ لیکن پرائیویٹ سکول پوری فیسیں وصول کرنے لگے ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا میں کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، سٹاک مارکیس کریش کرہی ہیں اور روزگارِ زندگی چلانا مشکل ہوگیا ہے اور نجی و پرائیویٹ تمام تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیاں ہیں ایسے میں پرائیوٹ سکولز نے والدین پر سکول کی فیسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ سکولز میں اس وقت چھٹیاں ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بھی بند ہیں لیکن سکول مالکان نے ایک دفعہ بھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کو فیس ادا کرنے کا کہا ہے۔ پرائیویٹ سکول مالکان بچوں کے والدین سے چھٹیوں کے باوجود فیس وصول کر رہے ہیں جبکہ آمدنی کے ذرائع بند ہیں اور حکومت نے بھی سکول مالکان سے کہا ہے کہ وہ چھٹیوں میں آدھی فیس وصول کریں لیکن مالکان نے طلباء کو پوری فیس ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کورونا کی وجہ سے یوٹیلیٹی بل کم ہو گئے ہیں، حکومت نے ٹیکسز معاف کردیے ہیں، بجلی اور گیس کے بل بھی قسطوں کی شکل میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے لیکن پرائیویٹ سکول مالکان فیسوں کی پوری وصولی کر رہے ہیں۔ والدین نے اس حوالے سے احتجاج کیا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ایک طرف بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور دوسری طرف سکول مالکان مزے سے اپنے گھروں میں بند ہیں بچوں کے والدین کاروبار بند ہونے کے باوجود ان سے فیسیں لے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

مری اور گلیات جانے کاارادہ ترک کر دیں، تین دن مسلسل شدید برفباری کی پیشنگوئی،ایڈوائزری جاری کر دی گئی

مری اور گلیات جانے کاارادہ ترک کر دیں، تین دن مسلسل شدید برفباری کی پیشنگوئی،ایڈوائزری جاری کر دی گئی

سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ۔۔؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان جاری کر دیا

سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ۔۔؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان جاری کر دیا

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟