11:44 pm
ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ ہو، قمر زمان کائرہ

ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ ہو، قمر زمان کائرہ

11:44 pm


لاہور (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تعریف ہوئی تووزیراعظم کو آگ لگ گئی،آج پاکستان کے مزاج والا بندہ امریکی صدر ہے، وہ بھی اپنی غلطیاں کوتاہیاں ماننے کی بجائے گورنرز سے لڑ پڑا ہے،جب ملک کا وزیراعظم ہنگاموں، انارکی اور احتجاج کی بات کرے گا، تو پھر صوبے کی کون بات سنے گا؟انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ وفاقی اقدامات جن میں کورونا فنڈ اچھا اقدام ہے، حکومت 12ہزار فی خاندان کو دے رہی ہے، ہم اس کی تعریف کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اچھے الفاظ میں وزیراعظم کی تعریف کی۔اسی طرح وزیر
اعلیٰ سندھ خود اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کررہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ ہو، لیکن وزیراعظم سندھ حکومت کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔سندھ کی تعریف ہوئی تووزیراعظم کو آگ لگ گئی، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی تعریف کی، سندھ کی تعریف کرتے کچھ ہوتا تھا؟وزیراعظم اور کابینہ جو کررہی ہے وہ سیاست ہے۔وزیراعظم نے پہلے خطاب میں کہا کہ لاک ڈاؤن نے ہونا چاہیے، جبکہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن کی پوزیشن لے چکی تھی۔لاک ڈاؤن کرنے والے بھی قوم کے خادم ہیں۔سندھ کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخواہ نے لاک ڈاؤن کیا۔ہم نے جس پیٹرن کو فالو کررہے ہیں، پوری دنیا میں وہی پیٹرن استعمال ہوا اور وباء پر کنٹرول کیا گیا۔ جن ممالک میں مرکزی حکومت اور وزیر اعظم کا فارمولا استعمال ہوا، وہاں وباء پھیل گئی۔جو صورتحال آج پاکستان میں ہے، اسی مزاج والا بندہ امریکی صدر ہے۔وہ یہی کام کررہا ہے، وہ بھی اپنی غلطیاں کوتاہیاں ماننے کی بجائے گورنرز سے لڑ پڑا ہے، یہاں وزیراعظم سندھ حکومت کے پیچھے پڑ ے ہوئے ہیں۔یہ فاشسٹ مزاج ہے۔ قوم سے خطاب میں کہا لاک ڈاؤن نہیں کرنا، سندھ نے لاک ڈاؤن کیا، بعد میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں لاک ڈاؤن ہوا۔پھر وزیراعظم نے کہا کہ جزوی لاک ڈاؤن ہونا چاہیے جبکہ کرفیو نہیں ہونا چاہیے۔پھربلوچستان کی تعریف کی، جبکہ سندھ کے بارے ایک الفاظ ادا نہیں کیا، زبان نہیں گھس جاتی۔انہوں نے کہاکہ تازہ ڈیٹا جو ہے اس کے تحت 54فیصد کیسز لوکل ٹرانسمیشن ہے۔ یعنی مقامی سطح پر پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔لیکن اس پر وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ اگر لاک ڈاؤن ہوا، تو ہنگامے ہوں گے، انارکی پھیلے گی، لوگ باہر نکل آئیں گے۔بھئی یہ باتیں معلومات کی بنیاد پر بند کمروں کی گفتگو ہوتی ہے، اگر ملک کاوزیراعظم قوم سے خطاب میں یہ باتیں کرے گا تو پھرصوبائی حکومتوں کی بات کون مانے گا؟پھر علماء، تاجر،یا لوگ کیوں توجہ دیں گے؟ اس میں شک نہیں ہے کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے۔ڈی جی خان، اور ملتان میں جن لوگوں کو رکھا وہاں وائرس نے تباہی پھیلا دی، ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ہم نے کہا کہ آپ نے وقت پر فیصلے نہیں۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں جب وباء پھیلی تو ہم نے پہلے ہفتے میں کہاکہ خدارا راشن سپلائی کام مشکل ہے، اس میں لوگوں کا حتجاج رہے گا۔پہلے ہی ملک میں 25فیصد لوگ روٹی سے تنگ ہیں۔ میں نے کہا تھا کہ ایک پلیٹ فارم ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے، پھر حکومت کو یہی کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم