06:51 pm
سینئر صحافی کامران خان نے زبردست انکشاف کر دیا

سینئر صحافی کامران خان نے زبردست انکشاف کر دیا

06:51 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کا اثرات معیشتوں پر بھی دکھائی دیئے تاہم اب پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ اچھی خبر پاکستان کے سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی ، انہوں نے لکھا کہ ” پاکستان کے بد خواہوں کیلئے ماتم کا سماں کیونکہ شرح سود میں زبردست کمی کے باعث کاروبار میں تاریخی جوش و ولولہ دیکھنے میں آ رہاہے 
، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کاروبار بند کرنا پڑا ، جبکہ اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دو فیصد بڑھ گیاہے ۔ “ کامران خان نے مزید بتایا کہ ” تاریخی ہاوسنگ آرڈیننس اگلے تین گھنٹوں میں جاری ہو جائے گا ۔“اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام کے آخر میں وزیراعظم عمران خان کے اقدام پر کسی کھلاڑی کی طرح داد دی اور کہا کہ ” عمران خان بہت اچھا کھیلے ۔“ جسے انگیرزی میں (imran khan well played) کہتے ہیں ۔یہاں آ پ کو بتاتے چلیں کہ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغازہوا تو100ا نڈیکس 31 ہزار 329 پوائنٹس کی سطح پر تھی تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ ہونا شروع ہوا ، 100 انڈیکس میں 5.8 فیصد بہتری آئی یعنی انڈیکس 1502 پوائنٹس بڑھ گیا اور 32 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 32 ہزار 831 پر پہنچ گیا ۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد تعداد 7 ہزار 25 ہو گئی ہے جبکہ 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ پاکستان میں چند دنوں کے اندر حکومتی کوششوں کے باعث کورونا ٹیسٹوں کی استعداد میں اضافہ کیا گیاہے جوکہ اب تقریبا دوگنی ہو گئی ہے تاہم اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوگیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں تقریبا 6 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 497 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سات ہزار 25 ہو گئی ہے ۔پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی تعداد 135 پر جاپہنچی ہے تاہم 1765 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو بھی لوٹ گئے ۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں مریضوں کی تعداد تین ہزار 276چ ہو گئی ہے ، صوبے میں 36 وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ 630 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔دوسرے نمبر پر سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جہاں تعداد 2008 ہو گئی ہے جبکہ 45 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 576 مریض وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار نے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کے باوجودسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

اسحاق ڈار نے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کے باوجودسینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

سارہ انعام قتل کیس ۔۔۔عدالت نے ایاز امیر کو مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

بس اتنا ہی۔۔۔!!! اسحاق ڈارکی نااہلی کے لیے دائر درخوا ست۔۔۔درخواست گذارنے واپس لے لی

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

مریم اورنگزیب سے بد تمیزی کرنے والوں کو ایسے سبق سکھائیں گے۔۔۔ن لیگی رہنما عطا تارڑنےغصے میں انتقامی اعلان کر دیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

منافق۔۔۔عوام کے سامنے سستا سستا کے ڈھول پیٹنے والے فون پر مہنگائی کرنے کو کہتے ہیں ۔۔۔شیخ رشید نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

تلاشی پردسویں جماعت کی طالبہ کے بیگ سے ایسی چیز نکلی کہ دیکھنے والے سب ہکا بکارہ گئے، دیکھیں ویڈیو

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

آڈیولیکس کیس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کی ابتدائی تفشیش مکمل ، معاملہ سنجیدہ و گمبھیرہو گیا،کونسے نئے انکشافات ہوئے؟جانیں

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

پاکستانیوں نے سر پیٹ لیا۔۔۔ مہنگائی طوفان نا قابل یقین حد تک بڑھ گیا۔۔۔ اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

افسوسناک واقعے نے پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا،جاں بحق ہونےوالوں میں 4بچے اور خاتون بھی شامل ،11زخمی

 فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

اسحاق ڈار کی آمد کیساتھ ہی ڈالرسستا کیوں ہوتا چلا جا رہا ہے۔۔۔پی ٹی آئی اہم رہنما نے بڑی سازش سے پردہ اٹھا دیا

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔

بڑی خبر۔۔۔ فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔