08:22 pm
اپریل سے ہر ہفتے 6 ہزار سے زائد پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ

اپریل سے ہر ہفتے 6 ہزار سے زائد پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ

08:22 pm

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے 20 اپریل سے ہر ہفتے 6 ہزار سے زائد پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارتخانوں کوہدایت کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کی ہر بنیادی ضرورت پوری کریں۔ جمعہ کو معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اور زلفی بخاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے نمائندون نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کے بارے میں فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں20 اپریل سے ہر ہفتے 6 ہزار سے زائد پھنسے پاکستانیوں کو
پاکستان لے کر آنے کی تیاری شروع کر دی گئی ۔اجلا س میں پاکستانی سفارت خانوں کو ہدایت کی گئی کہ پاکستانی شہریوں کی ہر بنیادی ضرورت پوری کریں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ حکومت تمام وسائل بروکار لا رہی ہے، پاکستان میں ہر آنے والے مسافر کا کورونا ٹیسٹ ہو گا اور قرطینہ میں رکھا جائے گا، پروازوں کا شیڈول قرطینہ کی صلاحیت کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، بدقسمتی سے بیرون ملک مقیم 5 سے 6 ہزار پاکستانی نوکریاں کھو چکے ہیں۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ ان کی ترجیحی بنیاد پر واپس لے کر آنا چاہتے ہیں، بیرون ملک پھسے ہوئے پاکستانی ترجیحی بنیادوں پر واپس لے کر آ رہے ہیں۔ زلفی بخاری نے کہاکہ کوشش کی جارہی ہے کہ یو اے ای کی کمپنیاں پاکستانی ملازمین کو ائیر ٹکٹ کا خرچ دیں۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع