05:10 pm
لاڑکانہ پولیس نے مریض کو لانے والی ایمبولینس کو ناکے پر روک لیا

لاڑکانہ پولیس نے مریض کو لانے والی ایمبولینس کو ناکے پر روک لیا

05:10 pm

لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) لاک ڈاؤن میں اجازت کے باوجود پولیس کی جانب سے ایمبولینس کا راستہ روکنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر ایمبولینس کو روکا جا رہا ہے۔اس حوالے سے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔لاک ڈاؤن میں ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ لاڑکانہ پیش آیا ہے جس میں ایمبولینس روکنے کی وجہ سے مریض
کو سبزی کے ایک ٹھیلے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کی جانب سے شہر کے اندرون راستوں پر بھی ناکے لگائے جارہے ہیں۔پولیس کی جانب سے ایدھی ایمبولینس سمیت دوسری ایمبولینس کو بھی روکا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مریض پریشان حال ہیں۔اس صورتحال میں مریضوں کے اہلخانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کو اسپتال پہنچانے کے لئے سبزی کی ریڑھیوں کاسہارا لینا پڑ رہا ہے۔جبکہ کچھ لوگ کندھوں پر مریضوں کو اٹھا کر اسپتال منتقل کر رہے ہیں۔کہاجارہا ہےکہ ایدھی کے رضاکاروں کو ایک پرمٹ جاری کیا جائے گا جس کے بعد ان کی ایمبولینسز کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔کارڈ دکھانے پر انہیں روکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔جب کہ ڈاکٹرز کو بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پولیس کی جانب سے انہیں بھی کہا جاتا ہے کہ آپ فلاں راستے سے جائیں۔قبل ازیں بتایا گیا کہ لاڑکانہ میں ایمبولنس کو راستہ نہیں دیا جاتا اور ڈرائیوروں کو رزوکوب بھی کیا جاتا ہے، ان تمام مشکلات کے بعد لاڑکانہ میں موجود ایدھی سینٹر نے غیر معینہ مدت کے لئے اپنی ایمبولنس سروس بند کر دی ہے جس کےبعد بات کرتے ہوئے لاڑکانہ میں موجود ایدھی سینٹر کے انچارج محمد سلیم کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال لانے اور لے جانے والی ایمبولنس کو ناکوں پر موجود پولیس اہلکار راستہ نہیں دیتے اور ڈرائیوروں کو زد و کوب بھی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس بارے میں ہم پولیس میں درخواست بھی جمع کروا چکے ہیں لیکن اب تک ہماری شکایت کسی نے نہیں سنی، اس لئے ان مشکلات کا شکار ہو کر ہم نے اپنی ایمبولینس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں