05:45 pm
 تاجروں کو کام کی اجازت دینے کا فیصلہ

تاجروں کو کام کی اجازت دینے کا فیصلہ

05:45 pm

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیچر (ایس او پیز) کے تحت چھوٹے تاجروں کو روٹیشن (متبادل) بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دے دی۔کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور دکانیں کھولنے سے متعلق طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے
ایس او پی کے تحت چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت دی۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے کی تجویز بھی دی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہفتے کے دن بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی، ساتھ ہی انہوں نے یہ تجویز دی کہ جس دن کپڑے کی دکانیں کھلیں اسی روز درزی اور اس سے منسلک شعبوں کی دکانیں کھولی جائیں۔اسی طرح مراد علی شاہ نے تجویز دی کہ جس دن اے سی کی دکانیں کھلیں گی اسی دن الیکٹرانک، اے سی لگانے والوں کی دکانیں بھی کھولیں گے۔دوران اجلاس مراد علی شاہ کی جانب سے صوبائی وزرا سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز علی شیخ پر مشتمل ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجوزہ کمیٹی 24 گھنٹوں میں تاجروں سے مل کر ایس او پیز بنائے گی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ایس آر بی ٹیکسز اور صوبائی ایکسائز کے ٹیکسز میں کاروبار کرنے والوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو قرضے دلانے کے لیے وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی تاجروں سے مل کر تمام تجاویز اور ایس او پیز پر بات کرکے 24 گھنٹوں میں اپنی سفارشات دے گی، میں ان سفارشات پر وفاقی حکومت سے بات کروں گا، جس کے بعد ایس او پی کے تحت اجازت دیں گے۔خیال رہے کہ سندھ کے تاجروں کی جانب سے پہلے 15 اپریل کو کاروبار کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اسے کچھ دن کے لیے مؤخر کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

لاہور دا پاوا اختر لاوا ۔۔ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے؟

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

کینسر سے میں گنجی ہوئی تو میرے شوہر نے بھی بال کٹوا دیے ۔۔ 3 مرتبہ کینسر سے لڑنے والی خاتون کی ایسی کہانی جو کسی کو بھی آبدیدہ کرے

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور،تھپڑ کس اداکار نے مارے تھے ؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

خود گولی کھا لی مگر دوسروں کو بچا لیا ۔۔ کابل میں حملہ ناکام بنانے والا پاکستانی کمانڈو، جس کی تعریف افغانستان بھی کر رہا ہے

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

لڈو کی لت: خاتون نے مالک مکان سے لگائی شرط میں خود کو ہی داؤ پر لگادیا

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

جب بیٹے کو کینسر ہوا تو میں روز تلاوت کرتا تھا ۔۔ عمران ہاشمی کے مشکل وقت میں کس اداکار نے مدد کی؟ ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی

ترقیاتی بجٹ میں 350 ارب روپے کٹوتی ۔۔۔قوم کےلیے بری خبرآگئی