06:07 pm
اللہ نے ہمیں بچایا ہوا ہے، مشکل وقت ابھی آنا ہے،وزیراعظم

اللہ نے ہمیں بچایا ہوا ہے، مشکل وقت ابھی آنا ہے،وزیراعظم

06:07 pm

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ مایوس ہیں کہ ملک میں کورونا زیادہ نہیں پھیلا۔کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تبدیلی آئی ہے، کورونا سے جو صورت حال ہے اس کی پہلے مثال نہیں ملتی، ایسے حالات کا سامنا کررہے ہیں جو پہلے نہ تھے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے حالات بدل رہے ہیں،پہلے یہ اندازہ تھا کہ 25 اپریل تک 50 ہزار مریض ہوں گے لیکن اللہ کا شکر ہے بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، اس ماہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوگی تمام تیاری مکمل ہے، ہمارے اسپتالوں میں 
سہولیات موجود ہیں، مئی کے مہینے تک ہم کورونا سے لڑنے کے لئے مزید تیاری کرلیں گے، اندازہ ہے کہ 15 سے 20 مئی تک کیس بڑھیں گے اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کرتے وقت ہمارے ذہن میں سب سے پہلے غریب لوگ تھے، لاک ڈاوَن سے غریب اور مزدور طبقہ متاثر ہونے کا خدشہ تھا، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاوَن میں نرمی کریں گے کیونکہ ڈر ہے کہ لوگ بھوک سے سڑکوں پر آگئے تو لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہوگا۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں مزدور رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ حکومت نے لوگوں کو بیروز گاری اور بھوک سے بچانے کے لئے تعمیراتی شعبہ کھولا۔وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے دوران لوگوں پر سختی سے گریز کیا جائے، پاکستان میں طبقاتی نظام ہے طاقتور بچ جاتے ہیں، گندم اسمگل اور مصنوعی مہنگا ئی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، آرڈیننس کے ذریعے اسمگلرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔کورونا کے حوالے سے افواہوں پر وزیراعظم نے کہا کہ کچھ ایسےلوگ ہیں جو مایوس ہیں کہ کورونا زیادہ نہیں پھیلا، درخواست کرتا ہوں کہ کورونا وائرس پر سیاست نہ کی جائے، 2 روز پہلے سنا کہ کراچی میں کورونا سے زیادہ اموات ہورہی ہیں، بغیر تصدیق کہا گیا کہ حکومت کورونا سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے، کیا ہم کورونا کیسز چھپائیں گے تو کورونا ختم ہوجائے گا؟ہمارے نبی ﷺ نے ریاست مدینہ میں بھی کمزور لوگوں کو اوپر اٹھایا گیا تھا۔اس لیے ہمیں بھی اپنے نچلے طبقات کا خیال رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ مشکل وقت نے ابھی آنا ہے، ابھی تک ہمیں اللہ نے بچایا ہوا ہے، اس لیے جب ہسپتالوں میں دباؤ بڑھے گا تو وہاں ہمارے رضاکار بھی مدد کریں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کے روزگار پر اثر پڑا ہے، ہمیں بیماری سے بچنا ہے ساتھ ساتھ روز گار کو بھی بچانا ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ ایسا نظام لایا جائے جس سے لوگوں کا روزگار بھی محفوظ ہو۔ تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے جارہے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملکہ کوہسار مری میں  شدید برفباری ،بجلی غائب  ،مری تا آیبٹ آباد  روڈ ٹریفک  کیلئے بندکردیاگیا

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ،بجلی غائب ،مری تا آیبٹ آباد روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے  گئے، عمران خان  خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی  ہیں،  شیری رحمان

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، عمران خان خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی ہیں، شیری رحمان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق