07:25 pm
 اسمبلی مستعفی ،کپتان نے ناراض رہنماء کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

اسمبلی مستعفی ،کپتان نے ناراض رہنماء کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

07:25 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے ایم این اے نجیب ہارون کو منانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے نجیب ہارون کا ہر قیمت پر منانے کی ہدایت کی ہے۔صدر عارف علوی،گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت اہم شخصیات نے نجیب ہارون سے رابطے کیے ہیں۔تاہم ان کی یہتمام کوششیں ناکام جارہی ہیں کیونکہ نجیب ہارون اپنی ضد پر قائم ہیں اور انہوں نے استعفے واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کراچی کے سینئر رہنما کے استعفی دینے پر دیگر ناراض اراکین بھی حیران ہیں۔رکن قومی 
اسمبلی نجیب ہارون عمران خان کے درینہ دوستوں میں سے ایک ہیں ۔پی ٹی آئی عہدیدار نجیب ہارون کے گھر کے باہر دھرنا بھی دے رہے ہیں اور ان سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔تاہم کورونا کے باعث نجیب ہارون گھر سے باہر نہیں نکلے ۔نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ حلقے،شہر اور ملک کے لیے کچھ نہ کر سکا اس لیے مستعفی ہوا ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور حلقہ 256 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے محمد نجیب ہارون نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا استعفیٰ شیئر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں نے ’بوجھل دل کے ساتھ قومی اسمبلی سے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادیا۔ استعفے کی وجوہات میں انہوں نے بتایا کہ وہ 20 ماہ کی مدت کے دوران اپنے حلقے یا شہر کراچی کے لیے کچھ نہ کرسکے اس لیے وہ اس پوزیشن کے حقدار نہیں۔استعفے میں نجیب ہارون نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے 20 ماہ اور پاکستان تحریک انصاف جو ہم نے مل کر بنائی تھی اس کے 24 سال بعد مجھے احساس ہوا کہ میں آپ کا اعتماد/بھروسہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں اپنے حلقے یا اپنے آبائی شہر کی بہتری کے لیے کچھ نہ کرسکا۔انہوں نے بتایا کہ میں حکومت کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد وہ 8 ماہ سے اس فیصلے پر غور کررہے تھے۔نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میں نے قومی خزانے سے ایک روپیہ نہیں لیا لیکن میرا ضمیر یہ کہتا ہے کہ میں اس پوزیشن پر رہنے کا حق دار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی رکن اور قومی اسمبلی تک پہنچنے والے فاؤنڈنگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے واحد رکن کی حیثیت سے میں آپ پر زور دیتا ہوں کہ میں جب تک زندہ رہوں پارٹی رکنیت میرے پاس رہے۔


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی