08:38 pm
 پاکستان بہت بڑے اثاثے سے محروم ہوگیا

پاکستان بہت بڑے اثاثے سے محروم ہوگیا

08:38 pm


اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی حبیب انتقال کر گئے ، علی حبیب بیمار تھے اور دو ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھے ، علی حبیب انڈس موٹرز کمپنی کے چیئر مین تھے اورملک کی ایک جانی مانی کاروباری شخصیت تھے ، ان کی اس رحلت سے پاکستان کے کاروباری حلقے کو خصوصا ایک دھچکا پہنچا ہے.صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف شخصیات نے بزنس ٹائیکون اور انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) کے چیئرمین علی سلیمان حبیب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ علی سلیمان
حبیب 64 سال کی عمر میں گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے، ابتدائی طور پر ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی تھی تاہم بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ وہ لبلبے کے انفیکشن کا شکار تھے۔علی سلیمان حبیب کی موت کی تصدیق حبیب یونیورسٹی نے کی جہاں وہ بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی تھے۔حبیب یونیورسٹی کے مطابق ممتاز تاجر 15 ہزار سے زائد ملازمین اور ہاؤس آف حبیب کے امور کی نگرانی کرتے تھے اور اس گروپ میں 4 کمپنیاں رجسٹرڈ تھیں۔علی سلیمان حبیب ینگ پریذیڈنٹس آرگنائزیشن، پاکستان چیپٹر کے بانی چیئرمین اور پاکستان بزنس کونسل کے سابق چیئرمین تھے۔انہوں نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز اور تھل لمیٹڈ، شبیر ٹائلس اینڈ سیرامکس لمیٹڈ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ اور میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔آئی ایم سی کی ویب سائٹ کے مطابق وہ منیسوٹا یونیورسٹی سے مکینیکل انجینئرنگ میں گریجویٹ تھے اور ہاورڈ یونیورسٹی میں پی ایم ڈی پروگرام میں بھی شریک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ آئی ایم سی اور جاپان کی ٹویوٹا سوشو کارپوریشن مشترکہ طورپر پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیاں تیار اور اس کی مارکیٹ کرتے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی