09:39 pm
موت کیسے انسان کا پیچھا کرتی ہے ، کرونا کی وجہ سے جیل سے رہائی پانے والے قیدی کی کیسے دردناک موت ہوئی ؟ عبرتناک خبر آگئی

موت کیسے انسان کا پیچھا کرتی ہے ، کرونا کی وجہ سے جیل سے رہائی پانے والے قیدی کی کیسے دردناک موت ہوئی ؟ عبرتناک خبر آگئی

09:39 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے وہیں جیل میں موجود قیدیوں کو رہا کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔حال ہی میں اردن میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایک قیدی کو رہا کیا گیا۔قیدی کی رہائی کی خوشی میں اس کے کزن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی لیکن اس دوران گولی غلطی سے رہائی پانے والے شخص کو ہی جا لگی
جس سے گھر میں خوشیوں کا سماں ماتم میں بدل گیا۔ 46 سالہ ساری سلیم نامی شخص جب رہا ہو کر گھر آیا تو اسے خوش آمدید کہنے کے لیے اس کے گھر کے پاس رشتے دار اور پڑوسی بھی موجود تھے۔اسی موقع پر کزن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جو غلطی سے رہا ہونے والے قیدی کے سر پر جا کر لگی۔ہلاک ہونے والا قیدی منشیات فروش اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں آٹھ مہینوں سے جیل میں تھا۔ جسے سزا مکمل ہونے سے دو ہفتے قبل کورونا کی وجہ سے رہا کیا گیا تھا۔ متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص اردن کی مسلح افواج کا بھی ممبر ہے ۔اس سے قبل اس نے شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے چھ لوگوں کو بھی زخمی کیا تھا۔فائرنگ کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اسے لگا اس نے فائرنگ کرکے ساری گولیاں ختم کردی ہیں لیکن میگزین میں پھنسی ہوئی آخری گولی سے اس کا کزن ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب اردن کے وزیر اطلاعات امجد العضائلہ نے کہا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے کسی مریض کی طرف سے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ اور ہدایات کی خلاف ورزی پر اسے قید اورجرمانے کی سزا دی جائے گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق امجد عضایلہ نے بتایا کہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد کو وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار عمل درآمد کرنا ہوگا۔اگر کوئی مریض قانون کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسے گھر میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ جیل میں قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی طرف سے صحت شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی شخص دوسرے لوگوں میں کرونا پھیلاتے پایا گیا اور اس کا انجام جیل ہوگا۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر