11:30 am
گلگت بلتستان کے بعدحید رآباد میں کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب

گلگت بلتستان کے بعدحید رآباد میں کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب

11:30 am

حید رآباد(نیوز ڈیسک)  چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پورے پاکستان میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کےساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 7500 کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 143 افراد ابھی تک کورو نا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ملک کے مختلف مقامات پر حکومت کی جانب سے قرنطینہ سینٹر 
بنا دیئے گئے ہیں جس کےبعد مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حیدرآباد سے ملنے والی خبروں کے مطابق وہاں 197 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس میں سے اب تک 108 مریض صحت یا ب ہو کر اپنےگھروں کو چلے گئے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال کا کہنا تھا کہ مریضوں کی مکمل صحت یابی کے بعد انہیں گھروں میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ موجوہ صورتحال کے مطابق اس وقت حیدرآباد کے مختلف قرنطینہ سینٹروں میں 86 افراد صحت یاب ہیں ۔ ان کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے اور اپنے گھروں میں چلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان میں ابھی تک متاثر ہ افراد کی تعداد 7500 کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 143 لوگ کورونا وائرس کاشکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔سب سے زیادہ مریض پنجاب سے سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 3276 ہو گئی ہے۔پاکستان میں حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کوروناو ائرس کا مزیدپھیلنےسے روکا جا سکے، اس حوالے سے مختلف اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران5540 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ملک میں 78989 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے سےدور رہیں کیونکہ یہی ایک واحد طریقہ ہے جس سے ہم خوف کی حفاظت کر سکتے ہیں او ر کورو نا وائرس کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر