11:59 am
 لوگ غیرضروری نہ نکلتے تو کراچی میں اتنے کورونا کیسز نہ ہوتے، وزیراعلیٰ سندھ

لوگ غیرضروری نہ نکلتے تو کراچی میں اتنے کورونا کیسز نہ ہوتے، وزیراعلیٰ سندھ

11:59 am

 کراچی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگر لوگ غیرضروری نہ نکلتے تو کراچی میں اتنے کورونا کیسز نہ ہوتے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ڈاکٹر قیصر سجاد، ڈاکٹر قاضی واثق، ڈاکٹر شریف ہاشمی اور ڈاکٹر غفور شورو شریک تھے۔ اس موقع پر پی ایم اے نے وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف تجاویز دیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعلیٰ کو کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشوں سے وائرس کم ہوا اور بہت احتیاط ہوئی لیکن آپ کو
لاک ڈاؤن 15 دن پہلے کرنا چاہیے تھا، کورونا وائرس کی وجہ سے دل کے امراض سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض پریشان اور الجھن میں ہیں، لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جائے، کورونا وائرس کے مریضوں کو بالکل الگ رکھا جائے، لاک ڈاؤن کا مقصد اس بیماری کو کم کرنا ہے، اس دوران مکمل تیاری کرنی چاہیے۔وزیر اعلٰی سندھ نے کہا کہ جب یہ مرض چین میں پھیلا تو ہم نے اجلاس بلایا، میں سچائی سے اپنے لوگوں کو اس مرض سے بچانے میں مصروف ہوں، شاید اپنے فیصلوں میں غلطیاں کی ہوں لیکن ہر فیصلہ اس مرض سے عوام کو بچانے کیلیے کیا تھا، مجھ پر کافی تنقید بھی ہورہی ہیں لیکن میں اسکا خیال کیے بغیر اپنے کام پر توجہ دے رہا ہوں، میں 15 مارچ سے لاک ڈاؤن کرنا چاہتا تھا لیکن ہو نہیں سکا، میں 15 مارچ سے پروازیں، ٹرین اور بس سروس بند کروانا چاہتا تھا لیکن قومی اتفاق رائے نہ ہوسکا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری اب تک کی حکمت عملی کامیاب گئی ہے، ہم نے ایران سے آنے والوں کو سکھر میں رکھا اور وہاں سے وائرس پھیلا نہیں، تبلیغی جماعت والوں کو بھی آئسولیشن میں رکھا اور ان سے بھی وائرس نہیں پھیلا، ہمارا زیادہ نقصان اس سے ہوا ہے کہ بار بار کہنے کے باوجود ہمارے لوگ سماجی دوری اختیار نہیں کررہے، اگر لوگ غیر ضروری گھروں سے نہیں نکلتے تو آج کراچی میں اتنے کیسز نہ ہوتے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر