05:23 pm
ایک ہی گھر کے کئی افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق

ایک ہی گھر کے کئی افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق

05:23 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے شاد باغ میں ایک ہی گھر کے سات افراد کرونا کا شکار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے باعث ملک میں سب سے زیادہ کیسز لاہور میں سامنے آئے ہیں۔ آج لاہور میں دو ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے کے ایک ایک رکن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شاد باغ کے علاقے میں ایک ہی گھر کے سات افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ 
کی ٹیموں نے خاندان کے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا ہے۔ ملک بھر میں کرونا متاثرین کی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔ لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے طبی عملے میں مسلسل کرونا کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے مزید ہیلتھ پروفیشنلز کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔جناح اسپتال کے وارڈ بوائے طارق اور سر گنگا رام اسپتال کے ڈسپنر علی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے دونوں کو قرنطینہ منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کا وارڈ بوائے ڈائیلائسز وارڈ اور آئی سی یو میں کام کررہا تھا۔ جبکہ سر گنگا رام اسپتال کا ڈسپنسرمیڈیسن اسٹور میں تعینات تھا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں اسپتالوں کے دیگر ملازمین کے بھی کرونا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آج لاہور میں کورونا کے مزید 29مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں جس کے بعد لاہور میں اب تک 206مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 684ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کپ انشاء اللہ ہم جلد اس وبا پر قابو پالیں گے، انہوں نے کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ دن رات اس وباء کے خلاف لڑرہے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج