01:31 pm
فیصل آباد،آشنا سے ملکر سنگدل ماں نے اپنے لخت جگر کو فروخت کردیا

فیصل آباد،آشنا سے ملکر سنگدل ماں نے اپنے لخت جگر کو فروخت کردیا

01:31 pm

فیصل آباد (آن لائن )آشنا سے ملکر سنگدل ماں نے اپنے لخت جگر کو فروخت کردیا، پولیس نے شوہر کی مدعیت میں بیوی سمیت سات نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ پنڈی شیخ موسیٰ کے محنت کش اللہ دتہ ولد میاں خاں نے تھانہ باہلک کی پولیس کو بتایا کہ اسکی حاملہ
بیوی نسیم بی بی روٹھ کر میکے چلی گئی اوراسکے اسی علاقہ کے احسان سے ناجائز تعلقات تھے ، 407گ ب میں واقع عطائی ڈاکٹر فردوس کے کلینک پر بچے کی پیدائش ہوئی تو آشنااور بیوی نے دیگر ساتھ ملزمان کیساتھ ملکر اپنے بھائی شہباز کے گھر میں نومولود بچے کو لاکر فروخت کردیا ، باہلک شوہر کی درخوست پر پولیس نے بیوی سمیت سات نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کیخلاف 328ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں ۔