03:20 pm
طیارہ حادثہ تحقیقات: فرانسیسی ماہرین کی 11 رکنی ٹیم  کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ تحقیقات: فرانسیسی ماہرین کی 11 رکنی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

03:20 pm

کراچی( آن لائن) پی آئی اے طیارہ  حادثے کی تحقیقات کے لیے ائیر بس بنانے والی کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کی 11 رکنی ٹیم کراچی پہنچی جس سے اپنے کام کا ا?غاز کردیا ہے اور ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ائیربس کمپنی کے ٹیکنیکل ایڈوائزرز فرانس کے جنوبی شہر ٹولاؤس سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے اور ماہرین نے خصوصی پرواز نمبر اے ای بی 1888 میں پاکستان کا سفر کیا۔کراچی میں فرانسیسی قونصل خانے کے حکام، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے افسران نے ٹیکنیکل ایڈوائزرز کا استقبال کیا جس کے بعد  ٹیم کراچی ائیرپورٹ 
پر واقع ہوٹل میں قیام پذیر ہوئی ہے۔ٹیکنیکل ماہرین 22 مئی کو کراچی میں پرواز پی کے 8303 کی تباہی کی وجوہات کا کھوج لگائیں گے، ماہرین طیارہ حادثہ کی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ ساز کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان کراچی ائیرپورٹ کے رن وے 25 ایل کا معائنہ کریں گے جہاں پائلٹ نے اس پرواز کو گئیر کھلے بغیر لینڈ کرانے کی کوشش کی تھی۔ جبکہ تحقیقات کے لیے جائے حادثہ سے تباہ شدہ ائیربس کی باقیات کی منتقلی پہلے ہی روکی جا چکی ہے، ٹیم طیارے کا بلیک باکس اور دیگر ضروری آلات اپنے ساتھ لے جائے گی، ائیر بس انتظامیہ تحقیقات میں پی آئی اے اور پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بھرپور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق طیارہ ساز کمپنی کے ماہرین نے کام شروع کردیا ہے، ماہرین کو ائیر کرافٹ ایکسیڈینٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے بریفنگ دی اور بورڈ کی جانب سے ٹیم کو تحقیقات میں پیش رفت سیآگاہ کیا گیا۔فرانسیسی ماہرین کی ٹیم 11 گھنٹے میں اپنی تحقیقات کرکے آج رات 10 بجے روانہ ہوجائے گی اور اپنے ساتھ طیارے کا بلیک باکس لے جائے گی، جس سے حادثے کی تحقیقات میں مزید اہم شواہد ملیں گے۔واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ پی کے 8303 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے سے کچھ منٹ قبل ہی تکنیکی خرابی کے باعث قریبی آبادی میں گر گر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں میں 99 افراد سوار تھے، جن میں سے 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔