07:07 am
اگر حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک ہمیں 2 ہزار وینٹی لیٹر چاہیئے ہوں گے،جنرل افضل

اگر حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک ہمیں 2 ہزار وینٹی لیٹر چاہیئے ہوں گے،جنرل افضل

07:07 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک ہمیں 2 ہزار وینٹی لیٹر چاہیئے ہوں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں حالات بہتری کی طرف نہ گئے تو جون کے آخر تک ہمیں 2 ہزار وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہو گی۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے
اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرزکےحوالےسے ہماری تیاری مکمل ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں 4200کےقریب وینٹی لیٹرزموجودہیں جبکہ 31 مئی تک ہمارےپاس 585آئی سی یووینٹی لیٹرزہونگے۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں 4200کےقریب وینٹی لیٹرزموجود ہیں، آنے والے دنوں میں مزید وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑے گا۔ وینٹی لیٹرز کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ امریکہ نے 200 وینٹی لیٹر دینے کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پہلی جون کو100وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے جس میں سے 30وینٹی لیٹرزپشاور30 کراچی جائیں گے جبکہ 15وینٹی لیٹرزبلوچستان ،15 لاہور،10فیصل آبادجائیں گے۔