12:48 pm
نجی ٹی وی کی خاتون اینکر جو کراچی طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئیں

نجی ٹی وی کی خاتون اینکر جو کراچی طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئیں

12:48 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) کراچی میں عید سے دو دن قبل ایک افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جس نے پورے پاکستان کو عید پر غمزدہ کر دیا تھا۔ لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس اس طیارے حادثے میں بہت سے لوگ شہید ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ایک نجی ٹی وی کی اینکر سدررہ میر نے اپنے لائیو
پروگرام میں بتایا ہے کہ ان کی قسمت اچھی تھی ورنہ وہ بھی اس طیارے حادثے کا شکار ہو سکتی تھیں۔بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالے طيارے کیلئے بکنگ ہوئی تھی، ذاتی وجوہات کی بنا پر پرواز سے ايک روز قبل بکنگ منسوخ کروائی، ورنہ میں بھی اس حادثے کا شکار ہو جاتی۔واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اینکر کا کہنا تھا کہ ہمیں ان لوگوں کے جذبات کا اندازہ بھی نہیں ہے جو اس حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔