02:09 pm
 متعدد وزرا کو فارغ کر کے کونسے نئے چہرے لائے جائیں گے ؟ عثمان بزدار نے عید ختم ہوتے ہی بڑا فیصلہ کر لیا گیا

متعدد وزرا کو فارغ کر کے کونسے نئے چہرے لائے جائیں گے ؟ عثمان بزدار نے عید ختم ہوتے ہی بڑا فیصلہ کر لیا گیا

02:09 pm

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ ہفتے صوبائی وزراءکی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا سے 15 روز میں کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی،صوبائی وزراکل سے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس میں بھجوائیں گے۔کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لے کر وزراکے قلمدان واپس یا تبدیل کئے جانے کاامکان ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کریں گے