02:24 pm
   پر چوری کی واردات کے نتیجے میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء چرا کر فرار

پر چوری کی واردات کے نتیجے میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء چرا کر فرار

02:24 pm

 لاہور (آن لائن)جوہر ٹائون میں واقعہ رکن پنجاب اسمبلی گلریز افضل چن کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات کے نتیجے میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوگئے۔ تھانہ نواب ٹائون پولیس نے گھر میں مقیم ملازم زین کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایم پی اے
گلریز افضل چن کے ملازم زین کے مطابق اہل خانہ عید کی تعطیلات پر اپنے آبائی علاقہ میں گئے ہوئے تھے۔ ان کی عدم موجودگی میں چور گھر کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے گلریز افضل چن کے پانچ سوٹ اور دیگر سامان چوری کیا گیا ہے۔ (اے ملک)