02:32 pm
پولیس ناکے ختم کر کے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہیے ، فواد چوہدری

پولیس ناکے ختم کر کے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہیے ، فواد چوہدری

02:32 pm

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے    وفاقی حکومت سے پولیس ناکے ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ  رات اسلام آباد کے علاقے ترنول تھانے کی حدود میں پولیس ناکے پر موجود دو اہلکاروں کو فائرنگ سے شہا دت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں فواد  چوہدری نے پو لیس اہلکا روں کی شہا دت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کر تے ہو ئے
کہا کہ پو لیس نا کوں کو ختم کر کے ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنا لوجی کا استعما ل ہو نا چاہیے کیو نکہ نا کو ں پر کھڑے جو ان سب سے زیا دہ خطر ے میں ہوتے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ہمیں نا کو ں کو جد ید کرنے کیلئے ٹیکنا لو جی کا استعمال کر نا ہو گا ۔ واضح رہے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔( درانی )