02:33 pm
  عوام حکومت سے نجات چاہتی ہے، آصف زرداری

عوام حکومت سے نجات چاہتی ہے، آصف زرداری

02:33 pm

ؐکراچی(آن لائن  ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدیدمہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ  ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا ۔ بدھ کے روز سابق صدر آصف زرداری   اور پیپلزپارٹی کے رہنما  نیر بخاری  کے درمیا ن ٹیلیفونک رابطہ ہو ا جس میں  ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ اس مو قع پر  سابق صدر نے کہاکہ اب پہلے سے طبیعت کافی بہتر ہے، صحتیابی سے متعلق پارٹی رہنمائوں، کارکنوں
سمیت پوری قوم کا شکرگذار ہوں۔انہوںنے کہاکہ شدید مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکی ہے، عوام اس موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے کہ کورونا وباء کے دوران وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی،ٹڈی دل نے فصلوں کو تباہ کردیا ہے لیکن وفاق کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی۔ سابق صدر نے کہاکہ پہلے دن سے ٹڈی دل کی تباہی سے متعلق خدشات کا اظہار کرتا رہا ہوں، ٹڈی دل نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیکر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ ٹڈی دل جیسے حساس مسئلے کو نظرانداز کرنا قابل مذمت عمل ہے