08:04 am
 پیر سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحقین کو بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی،ثانیہ نشتر

پیر سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحقین کو بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی،ثانیہ نشتر

08:04 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پیر سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحقین کو بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل تھے اب انہیں ادائیگیاں
شروع ہوں گی، جنہیں اب تک صرف اہلیت کا میسج آیا تھا انہیں بھی حتمی میسج بھیج دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ انشااللہ اگلے ہفتے پیر سے بنکوں میں ان افراد کو ادائیگیاں شروع ہو جائیں گی جن کو انگلیوں کے نشانات کی بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل درپیش ہیں۔ اس بارے میں ہم ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے تناظر میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہجوم نہ ہو اس لیے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں، وہ افراد جن کے اہل خانہ وفات پا چکے ہیں اور ان کے نام اہلیت کے پیغامات موصول ہوئے تھے، ایسے افراد اور خاندانوں کو ادائیگیوں میں آسانی کے لیے اگلے ہفتے کے آغاز میں طریقہ کار وضع کر دیا جائے گا۔