09:26 am
اداکارہ عظمیٰ پر تشدد، ملک ریاض کی وقار ذکا کو خریدنے کی کوشش

اداکارہ عظمیٰ پر تشدد، ملک ریاض کی وقار ذکا کو خریدنے کی کوشش

09:26 am

لاہور(نیوز ڈیسک) ادکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کے معاملے پر وقارذکا بھی سامنے آ گئے ہیں۔ اپنی یوٹیوب ویڈیو میں پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملک ریاض کی سوشل میڈیا ٹیم اس واقعے کے بعد مجھ سمیت مختلف بلاگرز سے رابطہ کر رہی ہے اور پیسوں کی پیشکش کی جا رہی ہے کہ اس واقعے کا رخ ملک ریاض سے ہٹا دیا جائے۔ویڈیو میں بات کرتے ہوئے وقار ذکا نے ملک ریاض کو مذکورہ خاتون کو جیل بھیجنے کے لئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے۔ وقار ذکا کا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی مان لیتے ہیں کہ اس خاتون کا آپ سے کوئی تعلق نہیں، لیکن
آپ اسے جیل بھیجوا سکتے ہیں۔ معروف سوش میڈیا شخصیت وقار ذکا نے یہ بھی چیلنج کیا ہے کہ ان کے پاس وہ آڈیو کالز کی ریکارڈنگ بھی موجود ہیں جس میں مجھے پیشکش کی گئی ہے کہ پیسے لے کر میں ملک ریاض کے حق میں ویڈیو بناؤں۔اس موقع پر وقار ذکا کا کہنا تھا کہ میں اس بحث میں نہیں پڑ رہا کہ عظمیٰ خان کیسی عورت ہے یا اس نے کیا گیا۔ یہاں مسئلہ یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس خاتون نے جا کر تشدد کیا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور چونکہ اب ان کا نام ملک ریاض سے جڑ رہا ہے اور ملک ریاض کی سوشل میڈیا ٹیم بلاگرز کے پیسے دے رہی ہے، اس لئے میں ملک ریاض کو 24 گھںٹے کا وقت دیتا ہوں کہ وہ اس عورت کو جیل بھیجوائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ عظمیٰ خان پر ایک خاتون کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، بعد میں اس ویڈیو کی تفصیلات کے بارے میں بتایا جا رہا تھا کہ تشدد کرنے والی خاتون پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹی ہیں۔ تا ہم ملک ریاض نے اس واقعے سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ عظمیٰ خان نے بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے حکومت، فوج اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دلوایا جائے۔