01:55 pm
چھوٹے بچے کی اپنی انتقال کرنے والی والدہ کو اٹھانے کی ناکام کوشش، یہ واقعہ کہاں پیش آیا ، جانیں

چھوٹے بچے کی اپنی انتقال کرنے والی والدہ کو اٹھانے کی ناکام کوشش، یہ واقعہ کہاں پیش آیا ، جانیں

01:55 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے شہر وہان سے جنم لینے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنی تباہی پھیلائی ہوئی ہے۔ بھارت بھی اس کا شکار ہو گیا ہے جس کے بعد بھارتی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے شمار لوگوں نے شہروں سے گاؤں ہجرت کر لی ہے کیونکہ شہروں میں ان کے لئےاب روزگار کے مواقع 
موجود نہیں ہیں۔ اسی دوران ایک ایسا واقع سامنے آیا ہے جس نے دل دہلا دیئے ہیں۔ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک چھوٹا بچہ اپنی ہلاک ہونے والی والدہ کو اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔ اس تصویر نے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا جس کے بعد مقامی میڈیا نے بھی اسے رپورٹ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا شمار ان 9 افراد میں ہوتا ہے جو گزشتہ چند دنوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہجرت کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے اہل خانہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ بھوک اور گرمی کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب مقامی پولیس اور ریلوے اسٹیشن انتظامیہ کی جانب سے خاتون کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی کسی بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہوئی ہے۔ لیکن جن لوگوں نے اس خاتون کے ساتھ ٹرین پر سفر کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ سفر بہت لمبا تھا جس میں کھانے اور پانی کی قلت کی وجہ سے خاتون اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہے۔ اس بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون اس خصوصی ٹرین پر سفر کر رہی تھی جو کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان افراد کے لئےچلائی جا رہی تھی جو اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں۔ اس ٹرین میں طویل سفر کرتے ہوئے خاتون بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہلاک ہو گئی جس کا چھوٹا سا بچہ اسے اٹھانے کی ناکام کوشش کرتا ہوا دیکھا گیا ہے۔