08:52 am
بہاولپور میںٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق،6زخمی

بہاولپور میںٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق،6زخمی

08:52 am


خیرپورٹامیوالی(نیوز ڈیسک)بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتارگاڑی سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی ،جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق اور6زخمی ہوگئے۔بہاولپورکے علاقےخیرپورٹامیوالی کے قریب تیزرفتارکیری ڈبہ سڑک پر کھڑی ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرایا ،اس خوفناک حادثے کے نتیجےمیں 5افراد
موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6افرادشدید زخمی ہوئے،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق،حادثےمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،حادثےکا شکارافرادرحیم یار خان سے حاصل پورجارہےتھے جوخیرپورٹامیوالی کے قریب حادثےکا شکارہوگئے۔دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔