11:55 am
میڈیکل سٹوڈنٹ سلمان طاہر کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق

میڈیکل سٹوڈنٹ سلمان طاہر کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق

11:55 am

لاہور(نیوز ڈیسک) ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم سلمان طاہر کورونا وائرس کا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس دنیا بھر میں طبی عملے کو بھی متاثر کر چکے ہیں۔آج بھی شعبہ میڈیکل سے تعلق رکھنے والا نوجوان کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گیا۔سلمان طاہر ایم بی بی ایس کے
آخری سال کے طالب علم تھے۔سلمان طاہر راشد لطیف میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھے۔سلمان طاہر کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں وینٹیلیٹر پر بھی رہا،ان کی صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر بھی دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی تاہم اب بتایا گیا ہے کہ وہ اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر سلمان طاہر کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا۔اسی طرح کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ جاں بحق ہو گئی۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

تازہ ترین خبریں