01:30 pm
بلاول کے ٹرین مارچ کے خلاف خبر دینے والے صحافی کو کیوں قتل کیا گیا،اے آئی جی سندھ نے وجہ بتا دی

بلاول کے ٹرین مارچ کے خلاف خبر دینے والے صحافی کو کیوں قتل کیا گیا،اے آئی جی سندھ نے وجہ بتا دی

01:30 pm

نوابشاہ(ویب ڈیسک ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ صحافی عزیز میمن کی طبی موت نہیں ہوئی بلکہ انہیں قتل کیا گیا ،قتل کا ماسٹر مائنڈ مشتاق سہتو ہے ، نذیر سہتو نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزمان نے خود کوچھپانے کی بہت کوشش کی لیکن قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے، تفتیش کے دوران تمام اداروں نے مکمل تعاون کیا، قتل کیس میں اب تک تین ملزمان کو گرفتار
کیا جا چکا ہے، مزید پانچ کو گرفتار کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اعترافی بیان کے بعد ملزم نذیر سہتو کو جوڈیشل اور دیگر دو ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عزیز میمن کو دشمنی پرقتل کیا گیا، ملزم نذیر سہتو کا ڈی این اے میچ کر گیا، نذیر نے تفتیش کے دوران مزید ملزمان کےنام بھی بتائے اور عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔خیال رہے کہ عزیز میمن کی لاش 16 فروری کو محراب پور کے قریب نہر سے ملی تھی۔پولیس نے 19 فروری کو عزیز میمن کے کیمرہ مین سمیت 4 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔مقتول صحافی عزیز میمن کو گذشتہ سال بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے دوران اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ٹرین مارچ میں 200 روپے لے کر آنے والی خواتین کی اسٹوری کی تھی۔خبر کے بعد مقتول صحافی عزیز میمن کو دھمکیاں مل رہی تھیں جس کا اظہار انہوں نے کئی بار کیا بھی تھا۔

تازہ ترین خبریں