03:37 pm
شہزاداکبر کی شکل پریم چوپڑا سے بہت ملتی ہے، عارف حمید بھٹی

شہزاداکبر کی شکل پریم چوپڑا سے بہت ملتی ہے، عارف حمید بھٹی

03:37 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )شہزاد اکبر ایک فنکار ہیں ان کی شکل انڈین اداکار پریم چوپڑا سے ملتی ہے اس لیے ان کا مستقبل روشن ہے، عارف حمید بھٹی،تفصیلات کے مطابق اپنے پروگرام میں بیرسٹر شہزاد اکبر پر طنز کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہزاداکبر کی شکل انڈین اداکار پریم چوپڑا سے بہت ملتی ہے اور انکا مستقبل بہت تابناک ہے۔یہ فلموں میں بھی آسکتے ہیں کیونکہ اگر حکومت نہ رہی تو انہیں کوئی لائیو کوریج نہیں دے گا پھر
انکا فیوچر انڈیا میں ہی ہے۔عارف حمید بھٹی نے سوال کیا کہ الیکشن سے پہلے کسی نے شہزاداکبر کا نام سنا تھا؟ یہ ایک گینگ آیا ہے اور یہ کسی اور کے بندے تھے اور اب بھی ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جیسے ہی عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو یہ اٹیچی کیس پکڑیں گے اور عمران خان کے ساتھ کبھی نظر نہیں آئیں گے۔۔واضح رہے پریم چوپڑا بھارتی اداکار ہیں اور بھارتی فلموں میں ولن کے طور پر جلوہ گر ہوتے ہیں۔عارف حمید بھٹی کے اس تجزئیے پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی ہے اور عارف حمید بھٹی کو "سٹوپڈ ” شخص قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے نزدیک عارف یہ پہلا موقع نہیں کہ عارف حمید بھٹی کسی کی شکل کا مذاق اڑارہے ہیں۔ عارف حمید بھٹی اس سے قبل عثمان بزدار، شیریں مزاری اور دیگر رہنماؤں کی شکل کا مذاق بھی اڑاچکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل کینسر سے وفات پانیوالے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق پر بھی ذاتی نوعیت کے حملے کرچکے ہیں۔