02:01 pm
یا اللہ خیر ، ن لیگ کے ایک اور معروف رکن اسمبلی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت کورونا وائرس کا شکار

یا اللہ خیر ، ن لیگ کے ایک اور معروف رکن اسمبلی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت کورونا وائرس کا شکار

02:01 pm


لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عارف اقبال انکی اہلیہ اور چار بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔رانا عارف اقبال سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن ) کے رکن اسمبلی ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رانا عارف اقبال کی اہلیہ اور 4 بچے بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ عارف اقبال 
نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیاہے ۔یاد رہے کہ اس قبل بھی متعدد ارکان پنجاب اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں کورونا وائرس کا شکار سب سے زیادہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی ہو رہے ہیں۔حکمران جماعت کی خاتون رکن اسمبلی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکی ہیں۔