02:21 pm
ترس آتا ہے ان لوگوں پرجواب بھی انکو لیڈرمانتے ہیں نواز شریف کی تصویر سامنے آنے پرحکومتی رہنماء پھٹ پڑے

ترس آتا ہے ان لوگوں پرجواب بھی انکو لیڈرمانتے ہیں نواز شریف کی تصویر سامنے آنے پرحکومتی رہنماء پھٹ پڑے

02:21 pm


لندن (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ایک تصویروائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کرایک ریسٹورنٹ میں سڑک کنارے چائےپی رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں کی آئے روز لندن کے مختلف ہوٹلز میں کھانا کھاتے اور چائے پینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تبصروں اور خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، اسی تناظر میں سابق وزیراعظم
نواز شریف کی لندن کے ایک ہوٹل میں چائے پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں اہل خانہ کے ساتھ چائے پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔عدالت سے علاج کی غرض سے ضمانت پر لندن جانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ان کے اہل خانہ کے ساتھ لندن میں سڑک کنارے ایک ہوٹل میں چائے پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں نواز شریف کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ چائے پیتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ چائے پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل نے نوازشریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” ‏انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔آپ جھوٹ بول کر لندن گئے۔جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے۔اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے۔ ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور انکو لیڈر مانتے ہیں۔افسوسناک”نواز شریف کی سوشل میڈیا پر لندن کے ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے تصویر وائرل ہونے کے بعد جہاں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہی وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی پیچھے نہ رہے اور اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ملک میں نظام عدل اور انصاف پرسوال اٹھاتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ” ‏ہمارے نظام انصاف، قانون، انتظامیہ اور عدالتی نظام کا منہ چڑاتی یہ تصویریں بتاتی ہیں کہ آخر عوام احتساب کے نظام پر کتنا اعتماد کر سکتے ہیں ؟”واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت سے طبی بنیادوں پر ضمانت حاصل کرنے کے بعد اس وقت لندن میں علاج کی غرض سے مقیم ہیں، جن کی اس سے قبل بھی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کسی ہوٹل میں موجود کھانا کھارہے تھے اور اس موقع پر ان کے بھائی شہباز شریف، دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز کے علاوہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔