05:13 pm
عمران نیازی ہی خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے گئے بدنام کردار شہباز گل کو ترجمانی کی نوکری دے سکتا ہے ، طلال چوہدری

عمران نیازی ہی خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے گئے بدنام کردار شہباز گل کو ترجمانی کی نوکری دے سکتا ہے ، طلال چوہدری

05:13 pm

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف عمران نیازی ہی خواتین کو ہراساں کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے گئے بدنام کردار شہباز گل کو ترجمانی کی نوکری دے سکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سوال پوچھا تھا کہ صحت کا شعبہ ٹھیکے پہ کیوں دیا ہوا ہی جواب، نواز شریف شہباز شریف ،سوال پوچھا تھا کہ وفاقی
دارالحکومت کے ہسپتال عارضی نظام پہ کیوں چل رہے ہیں جواب نواز شریف شہباز شریف ،سوال پوچھا تھا کہ ڈی جی ہیلتھ عارضی چارج پہ کیوں ہی ، جواب نواز شریف شہباز شریف ، طلال چروہدری نے کہاکہ سوال پوچھا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی عارضی چارج پہ کیوں ہی جواب ، نواز شریف شہباز شریف۔انہوںن یکہاکہ شہباز شریف کے خلاف بیان دے کر شہباز گل وفاقی وزیر اطلاعات بننے کی کوشش میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گل اب یہ نہ کہہ دیں کہ پی کے ایل ا?ئی شہبازشریف نے نہیں بلکہ عمران نیازی نے بنایا ہے ،شہباز گل اب یہ نہ کہہ دے ایشیائ� کی جدید ترین پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری شہباز شریف نے نہیں عمران نیازی نے بنائی۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گل یہ نہ کہہ دیں کہ قلب اور گردوں کے ہسپتال شہباز شریف نے نہیں، عمران نیازی نے بنائے ہیں ،شہباز گل یہ نہ کہہ دیں کی پنجاب میں 56 ہسپتال اور ڈی ایچ کیوز عمران نیازی نے بنائے ہیں ،شہباز گل بتائے کہ7 سال میں خیبر پختونخواہ میں عمران نیازی کو کسی ہسپتال میں ایک نیا کمرہ بنانے کی توفیق بھی نہ مل سکی۔

تازہ ترین خبریں