07:41 am
شریف خاندان کی اہم شخصیت اچانک ڈاکٹر عدنان سمیت پاکستان پہنچ گئیں

شریف خاندان کی اہم شخصیت اچانک ڈاکٹر عدنان سمیت پاکستان پہنچ گئیں

07:41 am


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) شریف خاندان کی اہم شخصیت اچانک ڈاکٹر عدنان سمیت پاکستان پہنچ گئیں ۔۔۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ مریم نواز کی صحابزادی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کا لاہور ایئر پورٹ پر امیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے
جس کے بعد انہیں مقامی فائیو اسٹار ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی صاحبزادی کو کورونا وبا کی وجہ سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے آئسولیشن کیلئے مقامی ہوٹل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ اس قبل گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کل( اتوار) کے روز لندن سے پاکستان پہنچیں گے اور مریم نواز شریف کی صاحبزادی بھی ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ پاکستان آئیں گی۔ اب ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی دونوں پی آئی اے کی پروازپی کے 788 کے ذریعے لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہین ۔نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان تقریباً چھ ماہ سے سابق وزیراعظم کے ہمراہ لندن میں موجود تھے۔