07:56 am
پاکستان کے اہم شہر میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کے ہولناک مناظر ، شہادتیں ہو گئیں

پاکستان کے اہم شہر میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کے ہولناک مناظر ، شہادتیں ہو گئیں

07:56 am


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم شہر میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کے ہولناک مناظر ، شہادتیں ہو گئیں ۔۔۔ سانگھڑ میں پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گر گئی، بجلی گرنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، آگ کی زد میں آ کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سانگھڑ میں ایک پٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پٹرول پمپ زیر تعمیر تھا اور اس کی چھت پر مزدور سو رہے تھے، جب آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ آسمانی بجلی گرنے کے باعث زیر تعمیر پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر چھت پر سو رہے 2 مزدور بری طرح جھلس گئے۔ جھلس جانے والے مزدوروں کو فوری ہسپتال لے جایا گیا، تاہم تب تک وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔ یہاں واضح رہے کہ محکمہ موسمیات میں آئندہ روز کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفانی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔