01:12 pm
پاکستان کا وہ شہر جہاں کورونا وائرس سے پہلی موت ہو گئی ، یہ مریض لاہور سے کس طرح وہاں پہنچا ؟

پاکستان کا وہ شہر جہاں کورونا وائرس سے پہلی موت ہو گئی ، یہ مریض لاہور سے کس طرح وہاں پہنچا ؟

01:12 pm


چترال (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختون خواہ کے ضلع چترال میں کورونا وائرس کے باعث پہلی موت ہو گئی ہے جبکہ ملک میں مجموعی طور پر گزشتہ روز ریکارڈ 88 اموات ہوئی ہیں جس نے حکام کو ہلا کر رکھ دیاہے ، مجموعی تعداد 1483 ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ کورونا سے انتقال کر جانے والا شخص چترال کا ہی رہائشی تھا ، یہ شخص لاہور سے سفر کر کے رمضان المبارک میں چترال پہنچا تھا ،
اس شخص نے دو مختلف لیبارٹریوں سے کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا تھا تاہم چترال پہنچنے کے دو روز بعد طبیعت خراب ہونے پر اس شخص کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریض کو پشاور منتقل کر دیا گیا تھا ۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہناہے کہ انتقال کر جانے والے شخص کی لاش کو چترال واپس منتقل کر دیا گیاہے اور انہیں ایس او پیز کے مطابق ہی دفن کیا جائے گا ۔ایک روز قبل خیبر پختون خواہ ایک ہی روز میں ریکارڈ 473 کیسز سامنے آئے جس نے مجموعی تعداد 9 ہزار 540 پر پہنچا دی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں مزید 3 ہزار 39 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی ہے جبکہ ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ 88 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں اور مجموعی تعداد 1483 ہو گئیں ہیں تاہم 25 ہزار 271 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔