10:35 am
ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز لاہور عامر ڈوگر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز لاہور عامر ڈوگر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

10:35 am


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )انچارج سی آئی اے سول لائن انسپکٹر ملک عامر ڈوگر کورونا کے باعث شہید ہوگئے۔اس سے قبل بھی لاہور پولیس کے ایک افسر سمیت چار اہلکا کورونا کا شکار ہونے پر شہید یو چکے ہیں جبکہ ایس پی سیکورٹی بلال ظفر شیخ , ڈی ایس پی سمن آباد وحید اسحاق ,ایس پولیس ایچ او باغبانپورہ رانا محمد رضا سمیت لاہور پولیس کے 195 اہلکار کورونا کے باعث لاہور کے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن پنجاب سہیل 
اختر سکھیرا بھی کورونا کا ایک روز قبل شکار ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والے قائم مقام و انچارج سی آئی اے سول لائن انسپکٹر ملک عامر ڈوگر شا بچوں کے باپ اور تیڑہ گاؤں ہربنس پورہ کے ریاشی تھے۔۔ان کے والد سابق ناظم ملک محمد سعید ڈوگر تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل فوت ہوئے۔31مئی کو والد صاحب کا چالیسواں تھا کہ اگلے روز والدہ وفات پاگئے۔ملک عامر ڈوگر والد اور والدہ کے صدمے کے باعث بیمار ہوئے۔اتفاق ہسپتال میں ان کا۔کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا اور اج صبح کورونا کے باعث اتفاق ہسپتال میں شہید ہو گئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی ای آئی جی پولیس پنجاب۔سی سی پی او لاہور ذولفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور رائے بابر سعید سمیت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انعام وحید سمیت اعلی پولیس افسران اور سیاسی ع سماجی شخصیات اتفاق ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔شہید ہونے والے۔ملک عامر ڈوگر ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر ملک عتیق ڈوگر کے کزن تھے۔ملک عامر ڈوگر کا چھوٹا بھائی ملک بابر سعید ڈوگر سابق وائس چیئرمین ہیں جبکہ والد ملک محمد سعید ڈوگر بھی ناظم اور چیئرمین رہ چکے ہیں۔ملک عامر ڈوگر کا اج عصر کی نماز کے بعد آبائی گاؤں تیڑہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور اس کے بعد انھیں ان کے آبائی گاؤں تیڑہ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔