02:28 pm
فواد چوہدری نے لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا  وزیر اطلاعات پنجاب فیاض برس پڑے

فواد چوہدری نے لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا وزیر اطلاعات پنجاب فیاض برس پڑے

02:28 pm

 لاہور(ویب ڈیسک )صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا اپنے بیان میں کا کہنا تھا کہ حسب معمول فواد چوہدری نے لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ فواد چوہدری میڈیا پر خبر چلائے بغیر وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات اور مطالبہ کرسکتے تھے، نواز شریف کے ٹیسٹ پنجاب حکومت نے نہیں کرائے، ٹیسٹ ان کے اپنے ہوتے تھے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ میں پنجاب حکومت اور شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز بھی تھے
جو ان رپورٹس پر رائے دیتے تھے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فواد چوہدری سے پوچھیں کہ میڈیا میں ڈھول بجا کر یہ معاملہ کھڑا کیا، ان کامقصد کیا تھا؟ وہ ن لیگ کو شرمندہ کرنا چاہتے تھے یا انکا مقصد کچھ اور تھا؟فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ نوازِ شریف کو باہر جانے کی اجازت پنجاب حکومت نے نہیں عدالتوں نے دی، ایک عدالت نے نواز شریف کی ضمانت لی، جبکہ دوسری عدالت نے ان رپورٹس پر باہر جانے کی اجازت دی۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا اوّل اور آخر فیصلہ نہیں، اس میں عدالتیں بھی ہیں، ہم تو بعد میں ہیں پہلے تو یہ عدالت کے مجرم ہیں۔ نوازشریف پوری ڈھٹائی کے ساتھ دندناتے پھر رہے ہیں اور برطانوی لیب کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کو وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خط لکھ کر شریف کے پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹوں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے خط میں فواد چوہدری نے خط لکھ کر وزیرِ اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پاکستان میں کیے گئے ٹیسٹس کی رپورٹس جعلی ہیں، اس کی تحقیقات کی جائیں ۔فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی تصاویر میں سابق وزیرِ اعظم کی حالت اچھی نظر آرہی ہے۔