03:02 pm
 پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے ، پارٹی سوگ میں ڈوب گئی

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے ، پارٹی سوگ میں ڈوب گئی

03:02 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے ، پارٹی سوگ میں ڈوب گئی ۔۔۔ سندھ کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے، وہ کئی دنوں سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 
مرتضیٰ بلوچ گزشتہ دنوں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، انہیں طبیعت بگڑ جانے کے باعث آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ آج پاکستان میں کرونا وائرس سے مرتضیٰ بلوچ سمیت 3سیاسی رہنما انتقال کر گئے ۔