05:41 pm
شہباز شریف کا مختلف قومی ایشوز پر بات کرنے کیلئے 120 منٹ دینے کا مطالبہ

شہباز شریف کا مختلف قومی ایشوز پر بات کرنے کیلئے 120 منٹ دینے کا مطالبہ

05:41 pm

 لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کو مختلف قومی ایشوز پر بات کرنے کے لئے 120 منٹ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے نام بھیجے گئے ایک خط میں کیا ہے نون لیگ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے خط میں قومی اسمبلی اسد قیصر کی خیریت دریافت کی اور انہوں نے اجلاس کے پہلے پانچ روز کا شیڈول
دیتے ہوئے جو اپنا ایجنڈا فراہم کیا ہے اس میں کرونا وائرس کے تدارک کے لئے حکومتی اقدامات کو زیر بحث لانے چینی مافیا پر مبنی رپورٹ کو زیر بحث لانے، ٹڈی دل کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت اقدامات کو زیر بحث لانے ، کراچی طیارہ حادثہ کو زیر بحث لانے کی درخواست کی گئی ہے