05:45 pm
 سپیکر پرویز الٰہی نے  حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈ جاری  کردیئے

سپیکر پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈ جاری کردیئے

05:45 pm


 لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈ جاری کردئیے گئے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر سپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے جاری کئے ہیں۔
جس کا مقصد حمزہ شہباز شریف کو 5 جون کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی کے عقب میں واقعہ ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ جس پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئینگے۔