12:09 pm
لاہور، اقبال ٹاؤن کی پارک میں پلاسٹک کے فٹبال بیچتے بچے پر پالتوکتوں کا حملہ، شہریوں نے لہولہان بچے کی جان بچائ

لاہور، اقبال ٹاؤن کی پارک میں پلاسٹک کے فٹبال بیچتے بچے پر پالتوکتوں کا حملہ، شہریوں نے لہولہان بچے کی جان بچائ

12:09 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کی پارک میں پلاسٹک فٹبال بیچتے بچے پر پالتوکتوں نے حملہ کر دیا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے کتوں کی تعداد 2 تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کتے عمران نامی شہری کے ہیں، جبکہ اردگرد موجود شہریوں نے بچے کو کتوں سے بچایا ۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا بچے کو نوچ رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایک کتے کو 
پکڑ لیا گیا ہے۔ جبکہ ڈولفن بھی موقع پہنچتی معاملے کی چھان بین کرتی نظر آتی ہے ۔ پولیس کے مطابق بچے کا نام عاظم ہے پارک میں پلاسٹک کے فٹبال فروخت کرتا تھا ، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کتے کا ملک عمران ڈولفن کی موجودگی میں جائے وقوعہ سے چلا گیا، ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔ لاہور تھانہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ مون رائیس کے کتے نے غریب کے معصوم بچے کو نوچ ڈالا ڈولفن فورس پولیس کی موجودگی میں رئیس زادہ گاڑی میں بیٹھ کر فرار مقامی پولیس نے ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہ کیا ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مون مارکیٹ کے قریب اس پارک میں شہری بچے کو زخمی حالت میں کتوں سے بچاتے ہیں اور بچے کے پکڑے بھی خون میں لت پت دیکھے جا سکتےہیں۔ ویڈیو میں شہریوں کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ پولیس کو فون کیا جائے بعدازاں پولیس نے پہنچ کر ابھی تک کسی شخص کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ دوسری جانب فیصل آباد میں شہریوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں ہولناک اضافہ، مزید ایک شخص خونخوار کتے کے کاٹنے سے لہولہان، تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل‘ آن لائن کے مطابق تھاانہ صدر کے چک 215 رب کے 50 سالہ محمد اسلم ولد محمد دین کو گھر کے باہر جاتے ہوئے بازار میں آوارہ کتوں نے بری طرح کاٹ لیا جسے خون میں لت پت ہونے پر سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لواحقین نے ارباب اختیار کی چشم پوشی پر سراپا احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز آوارہ کتوں کے کاٹنے سے روزانہ درجنوں شہری بڑے ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ۔