08:28 am
جس کا خدشہ تھا وہی ہوا، حکومت کا مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

جس کا خدشہ تھا وہی ہوا، حکومت کا مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

08:28 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جس کا خدشہ تھا وہی ہوا، حکومت کا مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔۔ حکومت نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ان تمام مارکیٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں
کیا جا رہا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ہم سب کو ہر صورت ایس او پیز کر عمل کرنا ہو گا۔ NCOC کے فیصلوں کے تناظر میں لاک ڈاؤن کی SOP فالو نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔ پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم سب کو ہر صورت SOPs فالو کرنے ہوں گے۔ ٹویٹر پیغام کے بعد نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہی کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں کے علاوہ دیگر عوامی مقامات پر بھی ایس او پیز پر عمل کروانے کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد آج بیشتر مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں عید سے قبل لاک ڈاؤن کو ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد مریضوں کی ایک بڑی تعداد سامنے آ رہی ہے۔ اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا کیونکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہی تھی اور مارکیٹوں میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا تھا۔ اس تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اب حکومت نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔