04:50 pm
خیبرپختونخواہ کاسالانہ بجٹ کب پیش کیاجائیگا،بجٹ کے  حوالے سے کیاتیاریاں کی گئی ہیں ،جانیں اس خبرمیں

خیبرپختونخواہ کاسالانہ بجٹ کب پیش کیاجائیگا،بجٹ کے حوالے سے کیاتیاریاں کی گئی ہیں ،جانیں اس خبرمیں

04:50 pm

پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخواہ کاسالانہ بجٹ برائے سال 2020-2021انیس جون کوسہ پہر تین بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا،تیموراسلم جھگڑا بجٹ پیش کریں گے ،کورونا وائرس کے غیرمعمولی حالات کے پیش
نظربجٹ سیشن کواٹھائیس جون تک محدودکردیاگیاہے اجلاس کے لیے تمام ممبران کوایس اوپیز جاری کردئیے گئےہیں کرونا وائرس سے بچائو کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ،اجلاس سے ایک ہفتے قبل تمام ممبران کے ٹیسٹ ہوں گے ایوان میں سماجی فاصلے کویقینی بنایاجائےگاتمام ممبران ماسک پہن کراسمبلی میں آئیں گے جبکہ اجلاس کے دوران مہمانوں کی آمدپربھی مکمل طور پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔